ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بولٹ، فیلپس کی الوداعی سے اولمپکس بے رونق ہو جائے گا 

بولٹ، فیلپس کی الوداعی سے اولمپکس بے رونق ہو جائے گا 

Sun, 21 Aug 2016 20:21:42    S.O. News Service

ریو دی جنیریو، 21؍اگست(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا ) فراٹا کنگ یوسین بولٹ اور عظیم تیراک مائیکل فیلپس کے ڈھیروں اولمپک طلائی تمغوں نے اولمپکس کا مکمل منظر نامہ تبدیل کر دیا اور کھیلوں کے اس عظیم مقابلہ میں ان کی آخری شرکت کے بعد اولمپکس میں ایک بڑا سوناپن آ جائے گا۔بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باک نے دونوں کھلاڑیوں کو سپر اسٹار بتایا ہے لیکن 31ویں اولمپک گیم ختم ہونے کے بعد وہ سوچیں گے کہ اس سونے پن کو کیسا ختم کیا جائے۔30سالہ بولٹ نے 9 جبکہ 31سال کے فیلپس نے 23طلائی تمغے جیتے ہیں۔باک نے کل کہاکہ ہم نے ایسے کھلاڑی دیکھے ہیں جو یہاں آنے سے پہلے ہی سپر اسٹار بن گئے تھے، جنہوں نے ایک عظم کھلاڑی کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کی جیسے کہ مائیکل فیلپس اور یو سین بولٹ۔دونوں نے اولمپکس میں پہلی بار حصہ لینے کے بعد سے مسلسل اپنی کارکردگی بہتر کی۔15سالہ فیلپس نے پہلی بار 2000کے سڈنی اولمپکس میں 200میٹر میں حصہ لیا تھا جبکہ 17سال کے بولٹ 2004کے ایتھنز اولمپکس میں 200میٹر کی اپنی ہیٹ میں پانچویں نمبر پر رہے تھے۔


Share: